تلنگانہ اسمبلی میں وزیر خزانہ ای راجندر کی جانب سے بجٹ کی پیشکشی کے بعدریاست کے بیشتر اضلاع میں جشن کا آغاز ہوگیا ۔سماج کے بیشتر طبقات کی جانب سے یہ جشن منایا گیا اور بجٹ میں رقمی الاٹ منٹ پر ریاستی
حکومت سے اظہار تشکر کیا گیا۔نلگنڈہ ضلع میں بی سی ایسوسی ایشن جن میں دھوبی،نائی وغیر ہ شامل ہیں نے ان
کی فلاح وبہبود کے لئے بجٹ میں رقمی الاٹ منٹ پر وزیراعلی کے چندرشیکھر
راو کے پورٹریٹ کو دودھ سے نہلایا۔